پشاور میں سی این جی پمپ پر دھماکا، 3افراد زخمی

پشاور میں سی این جی پمپ پر دھماکا، 3افراد زخمی
پشاور میں سی این جی پمپ پر دھماکا، 3افراد زخمی

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور میں سی این جی پمپ پر دھماکے سے 3افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر سی این جی پمپ پر دھماکا ہوا ، دھماکے کے باعث تین افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔زخمیوں کو طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد آگ لگنے سے سی این جی کا دفتر اور دکان تباہ ہو گئی ہے تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے اور ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

پولیس کے مطابق ابھی تک دھماکے کی وجہ پتہ نہیں لگ سکی کہ یہ پمپ میں آگ لگنے کی وجہ سے یا پھر کسی سلنڈر کے پھٹنے کی وجہ سے ہواہے۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...