تربیلا پاورپلانٹ میں فنی خرابی،پنجاب اسمبلی بھی تاریکی میں ڈوب گئی،ملکی تاریخ میں پہلی باراجلاس شروع ہونے پر گھنٹیاںنہ بجائی جا سکیں

تربیلا پاورپلانٹ میں فنی خرابی،پنجاب اسمبلی بھی تاریکی میں ڈوب گئی،ملکی ...
تربیلا پاورپلانٹ میں فنی خرابی،پنجاب اسمبلی بھی تاریکی میں ڈوب گئی،ملکی تاریخ میں پہلی باراجلاس شروع ہونے پر گھنٹیاںنہ بجائی جا سکیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تربیلا پاورپلانٹ میں فنی خرابی کے باعث پنجاب اور خیبرپختونخوا کے متعدد شہر بجلی سے محروم ہو گئے اورپنجاب اسمبلی بھی تاریکی میں ڈوب گئی،ملکی تاریخ میں پہلی باربجلی کی بندش کے باعث اجلاس شروع ہونے سے قبل گھنٹیاں نہ بجائی سکیں۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 10 بجے شروع ہونا تھا ،سپیکررانا محمد اقبال سمیت تمام ارکان اسمبلی ایوان میں موجود ہیں ،بجلی کی بندش کے باعث اجلاس شروع ہونے سے گھنٹیاںنہ بجائی جا سکیں،سپیکرکی انتظامیہ کو بجلی فوری بحال کرانے کی ہدایت کردی، جنریٹرچلاکرایوان کی کارروائی کوجاری رکھاگیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور