نواز شریف کے متنازعہ انٹرویو بارے وسیع پیمانے پر تحقیقات شروع ،سرل المیڈا ملتان کیسے پہنچے اور انٹرویو کرنے کے بعد کس شخصیت کو آگاہ کیا، ایجنسیوں کو چھپنے سے پہلے سوالات کے بارے میں کس نے بتایا؟تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر

نواز شریف کے متنازعہ انٹرویو بارے وسیع پیمانے پر تحقیقات شروع ،سرل المیڈا ...

ملتان (ویب ڈیسک) حساس اداروں پر مشتمل تین مختلف ایجنسیوں نے سرل المیڈا کے ملتان میں نواز شریف سے ہونے والے انٹرویو پر بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ خبریں کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرل المیڈا ملتان سڑک کے راستے آئے۔ ان کے قیام و طعام کا انتظام علی حیدر گیلانی نے کیا جبکہ رماد ا ہوٹل میں سرل سے علی حیدر اور عبدالقادر گیلانی کے ساتھ کھانا کھایا اور جنوبی پنجاب کی سیاست پر معلومات لیں۔ 11 تاریخ کو سرل ایک سرکاری گاڑی پر ملتان ائیرپورٹ پہنچا جہاں اسے جانے کی اجازت واضح احکامات کے باوجود نہ دی گئی جس پر سرل نے اسلام آباد ایوی ایشن کے بہت اہم آفیسر کو فون کیا کہ اسے اندر نہیں جانے دیا جارہا۔

اس دوران نواز شریف ائیرپورٹ سے باہر آئے جس پر سرل المیڈا ایک اہم حکومتی شخصیت کی گاڑی میں آفیسرز کالونی میں خواجہ یونس کی رہائش گاہ پر پہنچا جہاں نواز شریف پہلے سے پہنچ چکے تھے۔انہوں نے نواز شریف کے ہمراہ کھانا کھایا پھر ملحقہ کمرے میں 25 منٹ تک نواز شریف کا انٹرویو پرویز رشید اور مریم نواز کی موجودگی میں کیا۔ انٹرویو مکمل ہونے کے بعد نواز شریف جلسہ گاہ جبکہ سرل ہوٹل پہنچ گئے اور علی حیدر گیلانی کو انٹرویو کے مکمل ہونے کی اطلاع دے کر اسے خبر کی شکل دینا شروع کردی۔

دوسری طرف علی حیدر گیلانی نے از خود حساس اداروں کو بھی مطلع کردیا کہ سرل نے ملتان میں نواز شریف کا انٹرویو کیا ہے اور بعض حساس سوالات کئے ہیں۔ ایجنسیاں اطلاع ملتے ہی سرگرم ہوگئیں اور اس دوران انہیں کراچی سے اطلاع ملی کہ سرل کی طرف سے کیا جانے وال اانٹرویو اخبار کے دفتر پہنچ چکا ہے اور شامل اشاعت کیا جارہا ہے۔

حساس اداروں کے سامنے سب سے اہم سوال یہ ہے کہ انٹرویو کے لئے ملتان کا انتخاب کیوں کیا گیا جہاں پہلے ہی حکومت کے خلاف فضا موجود ہے اور جہاں لوگ مسلم لیگ سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ملتان

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...