بلوچستان میں ماہ رمضان کا چاند آج نظر آسکتا ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان میں ماہ رمضان کا چاند آج نظر آسکتا ہے، محکمہ موسمیات
بلوچستان میں ماہ رمضان کا چاند آج نظر آسکتا ہے، محکمہ موسمیات

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں ماہ رمضان کا چاند نظر آسکتا ہے۔

ڈائریکٹرموسمیات کوئٹہ ڈاکٹرعظمت حیات کے مطابق بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں ماہ رمضان کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، تربت، پنجگور ، نوکنڈی اورملحقہ علاقوں میں چاند نظر آسکتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہناتھا کہ صوبے کے ساحلی علاقوں میں چاند دکھائی دینے کے امکانات کم ہیں، ساحلی علاقوں میں آب و ہوا میں نمی کی وجہ سے چاند نظر آنے میں مسئلہ ہوسکتا ہے۔ڈائریکٹر موسمیات کا یہ بھی کہناتھا کہ ماہ رمضان کی رویت کے حوالے سے حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /بلوچستان