غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی اور آشنا کو قتل کردیا

غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی اور آشنا کو قتل کردیا
غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی اور آشنا کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولنگر (ویب ڈیسک) منچن آبا دکے موضع بلندہ قائمکا میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی بیٹی اور اس کے مبینہ آشنا کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق محمد یٰسین کو شک تھا کہ اسی گاﺅں کے رہائشی محمد جاوید کے اس کی بیٹی ثانیہ بی بی سے ناجائز تعلقات ہیں۔ محمد یٰسین اپنے بھائیوں اور بھتیجوں کے ہمراہ کلہاڑیوں سے سلح ہوکر محمد جاوید کے گھر گھس گئے او رگھیسٹتے ہوئے اپنے گھر لے گئے جہاں پر اپنی بیٹی ثانیہ بی بی اور جاوید کو کلہاڑیوں کے پے در پے وار کرکے موقع پر ہلاک کردیا۔

تھانہ میکلوڈ گنج پولیس نے محمد یٰسین وغیرہ چھ افراد کے خلاف مدعی جہانگیر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔