اوباش نوجوانوں کی خاتون سے اجتماعی زیادتی، سگریٹ سے داغتے رہے

اوباش نوجوانوں کی خاتون سے اجتماعی زیادتی، سگریٹ سے داغتے رہے
اوباش نوجوانوں کی خاتون سے اجتماعی زیادتی، سگریٹ سے داغتے رہے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد (ویب ڈیسک) خاتون کو اوباش نوجوانوں نے اسلحہ کے زور پر متعدد بار غیر فطری فعل کا نشانہ بنا ڈالا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ خبریں کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے لاری اڈا پر رات کے پہر ملتان سے فیصل آباد (ع) اپنی بہن سے ملنے آئی تو اس نے لاری اڈہ سے اپنی بہن کے گھر کا پتا پوچھا تو حامد شاہ وغیرہ نے کہا کہ رات بہت ہوگئی ہے اور آپ کی بہن کا گھر یہاں سے بہت دور ہے ہم نے بھی ادھر جانا ہے آپ کو بھی ادھر چھوڑ دیتے ہیں۔

(ع) کو اپنے ساتھ لے گئے جب چک نمبر 92 کے قریب پہنچے تو اس کو اسلحہ کے زور پر ایک ڈیرے پر لے گئے ، یہاں پر (ع) کے ساتھ زیادتی اور غیر فطری فعل کا نشانہ بناتے رہے اور سگریٹ سے اس کے جسم کو داغتے رہے، دھمکیاں دیتے کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے ماردیں گے۔ حالت غیر ہونے پر اس کو لاری اڈہ کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے۔

تھانہ سول لائن کی چوکی لاری اڈہ نے بہنوئی محمد اقبال کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا مگر تاحال ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد