شیطان والد، چچا ودیگر رشتہ داروں کی لڑکی سے زیادتی، حاملہ ہوگئی

شیطان والد، چچا ودیگر رشتہ داروں کی لڑکی سے زیادتی، حاملہ ہوگئی
شیطان والد، چچا ودیگر رشتہ داروں کی لڑکی سے زیادتی، حاملہ ہوگئی

  

قصور (ویب ڈیسک) قصور کے علاقہ حاجی گگا میں حقیقی پھوپھی نے پیسے اکٹھے کرنے کے لئے مجبور اور مظلوم حقیقی بھتیجی کو جسم فروشی پر لگادیا، لڑکی کا شیطان والد، چچا اور دوسرے رشتہ دار بھی اسے درندگی کا نشانہ بناتے رہے، ایک کمرے میں بند رکھی جانے والی مذکورہ بے بس لڑکی بالآخر حاملہ ہوگئی اور موقع ملنے پر بھاگ کر اپنے نانا کے گھر پہنچ گئی۔ پولیس نے لڑکی کے نانا نور احمد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ خبریں کے مطابق (م) کا والد امجد علی اوباش اور بیکار آدمی ہے اسی بناءپر اس کی اہلیہ بھی اسے چھوڑ کر چلی گئی جس کے بعد اس نے اپنی اکلوتی بیٹی (م) کو اپنی بہن صفیہ عرف بانو کے گھر چھوڑدیا۔ مذکورہ بدقسمت لڑکی ابھی بالغ بھی نہیں ہوئی تھی کہ صفیہ بی بی عرف بانو نے اسے جسم فروشی پر مجبور کیا اور جب بھتیجی نے ایسا کرنے سے انکار کیا تو اسے مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جانے لگا جس پر بالآخر مظلوم لڑکی نے ہتھیار ڈال دئیے اور اس طرح لڑکی کی پھوپھی اس کی دلال بن کر بیٹھ گئی۔

وہ روزانہ کسی نہ کسی اوباش شخص کو اپنے گھر پر بلاتی اور پیسے وصول کرنے کے بعد مذکورہ افراد کو لڑکی کے ساتھ ایک کمرے میں بند کردیا جاتا جہاں پر حو اکی بیٹی درندوں کی ہوس کا نشانہ بنتی رہتی۔ جب اس امرکا علم لڑکی کے والد امجد علی اور چچا اجمل کو ہوا تو انہوں نے بیٹی کی مدد کرنے کی بجائے بے غیرتی کی آخری حدوں کو چھولیا اور وہ خود بھی گاہے بگاہے ناصرف (م) کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے لگے بلکہ اپنے دوست اعظم وغیرہ کو بھی اپنے ساتھ لے آتے اور ان سے پیسے لے کر اپنی بیٹی کو مذکورہ ملزمان کو پیش کردیتے۔

لڑکی کے مطابق وہ مسلسل اور متواتر اپنی پھوپھی صفیہ بی بی عرف بانو والد اور چچا کی منت سماجت کرتی رہی کہ وہ اسے اس چنگل سے نجات دلائیں مگر انہوں نے اپنی بیٹی کی ایک نہ سنی۔ بالآخر وہ (م) دو ماہ کی حاملہ ہوگئی اور موقع پاکر وہ اپنے نانا نور احمد کے گھر پہنچ گئی جہاں آکر اس نے اپنے نانا کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا تو وہ بچی کو لے کر ڈی پی او آفس قصور پہنچ گیا جس پر پولیس نے ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جس پر صفیہ بی بی عرف بانو، اجمل، امجد وغیرہ کو گرفتار کرکے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /قصور