دوران شوٹنگ سانپ کے کاٹنے سے اداکارہ جاں بحق

دوران شوٹنگ سانپ کے کاٹنے سے اداکارہ جاں بحق
دوران شوٹنگ سانپ کے کاٹنے سے اداکارہ جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سانپ کا استعمال اداکارہ کی جان لے گیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

رپورٹس کے مطابق بھارتی علاقے مغربی بنگال میں حسن آباد علاقے کے ہارون ہاٹ میں سٹیج ڈرامے میں زندہ سانپ لایا گیا۔کہتے ہیں جانور، جانور ہی ہوتا ہے اور اسی بات کا ثبوت شوٹنگ کے دوران استعمال ہوئے اس سانپ نے بھی دے دیا۔

اداکارہ کالی داسی منڈل سانپ کو ہاتھ میں لے کر ڈرامہ پیش کررہی تھیں کہ اچانک سانپ نے اسے ڈس لیا۔سانپ کے ڈستے ہی اداکارہ کی حالت بگڑنا شروع ہوئی اور فوراً ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ تاہم جب اداکارہ کو لے کر ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

یادرہے کہ پاکستانی اداکارہ رابی پیرزادہ بھی سانپوں کی شوقین ہیں اور انہوں نے سانپ پال بھی رکھے ہیں۔

مزید :

تفریح -