چینی کمپنی گوادرمیں 37بلین روپے کی سرمایہ کاری کریگی،صادق سنجرانی

چینی کمپنی گوادرمیں 37بلین روپے کی سرمایہ کاری کریگی،صادق سنجرانی

گوادر (ویب ڈیسک) قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی ترقی سی پیک اور گوادر کی ترقی سے وابستہ ہے۔ چائنیز کمپنی گوادر میں 37 بلین روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ، یہ بات انہوں نے گوادر کے ایک روزہ دورے کے دوران گوادر کے عوام کیلئے پینے کے صاف پانی کے پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مقامی لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ اس پلانٹ سے گوادر کے عوام کو دو لاکھ گیلن یومیہ پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا جبکہ چائنیز کمپنی کی مدد سے موجودہ پلانٹ کی استعداد کار تیس لاکھ گیلن تک بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ گوادر پاکستان اور چین کیلئے اہم شہر ہے کیونکہ پاک چین ترقی گوادر سے وابستہ ہے اور یہاں کے عوام کو با عزت روزگار کی فراہمی کیلئے چائنیز کمپنی ٰ37 بلین روپے کی سرمایہ کاری کرے گی اور ا گلے چھ ماہ میں فیکٹریاں لگانے کا کام کا آغاز کرے گی جس سے 8 ہزار افراد کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئینگے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ گوادر چین اور پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کی بنیاد ہے گوادر کے بغیر ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /گوادر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...