دوسری شادی کرنے والا شہری نئی د لہن کے ہاتھوں لٹ گیا

دوسری شادی کرنے والا شہری نئی د لہن کے ہاتھوں لٹ گیا
دوسری شادی کرنے والا شہری نئی د لہن کے ہاتھوں لٹ گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد (ویب ڈیسک) غلام محمد آباد میں دوسری شادی کرنے والا شہری نئی نویلی بیوی کے ہاتھوں لٹ گیا۔ خاتون طلائی زیورات اور نقدی لے گئی، پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر خاتون نبیلہ بیگم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پولیس رپورٹ کے مطابق نعمت آباد کے رہائشی ایک شخص اللہ رکھا نے پہلی بیوی سے تعلقات خراب ہونے پر ایک خاتون نبیلہ بیگم کے ساتھ دوسری شادی کرلی اور محلہ عثمان غنی میں فیصل جاوید کے ساتھ رہائش پذیر ہوگیا۔

اس دوران اس نے بھاری مالیت کے طلائی زیورات اور تین لاکھ 60 ہزار کی رقم نئی نویلی بیوی کے پاس رکھوائے۔ بعدازاں اس کی پہلی بیوی سے صلح ہوگئی جس دوران خاتون نبیلہ بیگم نے ساتھیوں فیصل جاوید، ذیشان، عاطف اور ارسلان کی مدد سے طلائی زیورات اور رقم خردبرد کرلی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد