انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، کونسے کھلاڑی شامل کئے گئے؟ جان کر ہی آپ یہ کہنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ ”اب آئے گا مزہ میچ کا“

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، ...
انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، کونسے کھلاڑی شامل کئے گئے؟ جان کر ہی آپ یہ کہنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ ”اب آئے گا مزہ میچ کا“

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ننھے مرزا ملک“ کی آمد کے اعلان کے بعد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے ایسا کام کر دیا کہ ہر پاکستانی ”سبحان اللہ“ کہہ اٹھا، تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو مبارکبادوں کے ڈھیر لگ گئے 

انگلش ٹیم کی کپتانی جو روٹ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیمز اینڈرسن، جونی بیرسٹو، ڈوم بیس، سٹورٹ براڈ، جوس بٹلر، الیسٹر کک، ڈیوڈ ملان، بین سٹوکس، مارک سٹون مین، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

انگلینڈ کے قومی سلیکٹر ایڈ سمتھ نے 33 سالہ الیسٹر کک پر خوب اعتماد کا اظہار کیا ہے جو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں شدید مشکلات کا شکار رہے تھے ۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں کی 4 اننگز میں صرف 23 رنز بنائے تھے۔

مزید : کھیل