کانز میلے میں شریک اداکارہ ملیکہ شراوت نے سرعام ایک پنجرے میں ایسا کام کردیا کہ ساری دنیا کا میڈیا بھی دنگ رہ گیا

کانز میلے میں شریک اداکارہ ملیکہ شراوت نے سرعام ایک پنجرے میں ایسا کام کردیا ...

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی وڈ اداکارہ ملیکہ شراوت نے دنیا بھر کے افراد کی توجہ حاصل کرنے اور خواتین کے خلاف جاری تشدد کو روکنے کیلئے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے خود کو جیل نما پنجرے میں قید کرکے خواتین کے حقوق کیلئے آواز بلند کی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 71 ویں کانز فلمی میلے میں بولی وڈ اداکارہ ملیکہ شراوت نے بھارت کی نجی سماجی تنظیم ”فری اے گرل انڈیا‘ ‘کی جانب سے بچیوں، کم عمر لڑکیوں اور خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے، انہیں ریپ اور تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف منفرد احتجاج کیا۔

خود کو پنجرے میں قید کرنے کے بعد ملیکہ شراوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتے منٹ میں خواتین اور بچیوں کو تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے خود کو پنجرے میں قید کرنے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ قدم ان سیکڑوں قید اور ظلم برداشت کرتی خواتین کو انصاف دلانے کیلئے اٹھایا ہے اور یہ ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے مقابلے انتہائی چھوٹا قدم ہے۔

ملیکہ شراوت نے ’کانز‘ میں خود کو پنجرے میں قید کرکے احتجاج کرنے سے قبل ریڈ کارپٹ پر جلوے بھی بکھیرے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی /تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...