قومی اسمبلی اجلاس،سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

قومی اسمبلی اجلاس،سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کا قومی اسمبلی کی رکنیت ...

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپیکرایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس جاری ہے، سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں بلوچستان کونظراندازکیا گیا، میرا دل کرتا ہے بجٹ کارروائی روک دوں۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کو برا بھلا کہاجا رہا ہے،اسمبلی میں جھوٹ بولا گیا،سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ نیب چیئرمین کووزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرنے تعینات کیا،حکومت نیب کارکردگی سے مطمئن نہیں تووزیراعظم،اپوزیشن لیڈراستعفیٰ دیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...