کون ہو گا نگران وزیراعظم ؟ پیپلزپارٹی نے خو رشیدشاہ کوحتمی فیصلے کااختیاردےدیا

کون ہو گا نگران وزیراعظم ؟ پیپلزپارٹی نے خو رشیدشاہ کوحتمی فیصلے ...

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کیلئے خو رشیدشاہ کوحتمی فیصلے کااختیاردےدیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزکراچی میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آصف زرداری اوربلاول بھٹونے خورشیدشاہ کونگران وزیراعظم کانام فائنل کرنےکی اجازت دے دی۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ قیادت نے کہا ہے کہ آپ اوروزیراعظم جونام فائنل کریں گے ہمیں قبول ہوگا۔خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی نے حتمی فیصلے کااختیارمجھے دےدیا ہے۔ آئندہ دوروزمیں نگران وزیراعظم کے نام کااعلان ہوجائےگا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...