پارلیمانی تاریخ کا انوکھا واقعہ، سپیکر نے اپوزیشن کے بارے میں وزیراعظم کے پیٹ درد والے الفاظ حذف کرادئیے

پارلیمانی تاریخ کا انوکھا واقعہ، سپیکر نے اپوزیشن کے بارے میں وزیراعظم کے ...
پارلیمانی تاریخ کا انوکھا واقعہ، سپیکر نے اپوزیشن کے بارے میں وزیراعظم کے پیٹ درد والے الفاظ حذف کرادئیے

  

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کے عمل کے دوران پارلیمانی تاریخ کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قائد ایوان یعنی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے اپوزیشن ارکان کے بارے میں بولے گئے پیٹ درد کے الفاظ کاروائی سے حذف کرا دئیے .

پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ سپیکر نے وزیر اعظم کے ریمارکس حذف کرائے ہوں جب نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق اپوزیشن کے نقطہ اعتراضات کا وزیراعظم جواب دے رہے تھے تو اپنے قائد کی محبت میں کہہ گئے جس جس کے پیٹ میں درد ہے وہ بات کر لے میں ,جواب دے کر سب کی تسلی کرا دوں گا، پیٹ درد کے الفاظ پر اپوزیشن نے احتجاج کیا تو وزیر اعظم نے کہا میں نے کسی کا نام تو نہیں لیا.

اس پر سپیکر نے کہا وہ پیٹ درد کے الفاظ حذف کرتے ہیں مگر اس کے باوجود وزیرا عظم اپنے بیان پر قائم رہے اور یہ بھی پہلی بار ہوا سپیکر کو بار بار وزیرا عظم کو ٹوکنا پڑا تاکہ ماحول خراب نہ ہو اور حکومت بجٹ پاس کرا سکے مگر سپیکر کو اس وقت سبکی ہوئی جب وزیر اعظم نے کہہ دیا کہ بجٹ پاس ہوتا رہے گا مگر نواز شریف کے معاملے پر جو بھی بولنا چاہتا ہے ,اسے بولنے دیں, میں سب کی تسلی کرا دوں گا.

اس صورت حال میں سپیکر نے خاموش ہونے میں ہی عافیت جانی بعض وزراءنے وزیر اعظم کی نشست پر آکر انھیں سمجھایا تو شاہد خاقان عباسی بیٹھ گئے لیکن اس وقت تک اپوزیشن ان کے ریمارکس پر احتجاجاً ایوان سے واک آﺅٹ کر گئی تھی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد