بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری، جلد صورتحال بہتر ہو جائے گی ،وفاقی وزیر توانائی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں، جلد صورتحال بہتر ہو جائے گا،ان کا کہناتھا کہ ایساواقعہ پہلے بھی رونما ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری بجلی کا توانائی کریک ڈاﺅن کے حوالے سے کہنا تھا کہ وزارت کی جانب سے بجلی بحران سے متعلق ترجمان نے بیان دےدیاہے اور میں بھی بجلی بریک ڈاؤن سے متعلق تفصیلات لے رہا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں جلد صورتحال بہتر ہو جائے گا،بجلی کے بریک ڈاؤن کا واقعہ کوئی پہلی با رنہیں ہوا، پہلے بھی ایسا ہوچکا ہے۔
واضح رہے تربیلا پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث پنجاب ، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں بجلی کابریک ڈاﺅن ہو گیاجس کے باعث ملک کے بیشتر شہروں میں کئی گھنٹے سے بجلی بند ہے۔