ایرانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ ، 2پاکستانی جا ں بحق

ایرانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ ، 2پاکستانی جا ں بحق
ایرانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ ، 2پاکستانی جا ں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) دو پاکستانی نوجوان غیر قانونی طور پر سرحد پار کرتے ہوئے ایرانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے .

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق محمد جہانگیر اور محمد سرفراز کا تعلق سیالکوٹ سے تھا اور وہ غیر قانونی طور پر یونان جانے کی غرض سے سرحد پار کر کے ایران میں داخل ہو رہے تھے کہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پرہی جاں بحق ہو گئے ، ایرانی حکام نے لاشیں تفتان لیویز کے حوالے کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آج انکی لاشیں آبائی گاﺅں میں پہنچا دی گئی ہیں۔