”ماں نے ویڈیو دیکھی تو گالیاں دیں اور۔۔۔“ پاکستان کے سب سے بڑے ”رن مرید“ کا پہلا انٹرویو سامنے آ گیا، یہ کون ہے اور کیا کام کرتا ہے؟ دلچسپ معلومات جان کر ہر پاکستانی اس کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا

”ماں نے ویڈیو دیکھی تو گالیاں دیں اور۔۔۔“ پاکستان کے سب سے بڑے ”رن مرید“ کا ...

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سب سے بڑے ”رن مرید“ کی ویڈیو تو آپ نے ضرور دیکھی ہو گی مگر وہ کیا کام کرتا ہے اور جب اس کی یہ ویڈیو گھر والوں نے دیکھی تو کیا کہا؟ دلچسپ تفصیلات سامنے آ گئی ہیں اور ہر پاکستانی اس کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ننھے مرزا ملک“ کی آمد کے اعلان کے بعد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے ایسا کام کر دیا کہ ہر پاکستانی ”سبحان اللہ“ کہہ اٹھا، تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو مبارکبادوں کے ڈھیر لگ گئے 

محمد علی کوئی ”رن مرید“ نہیں بلکہ عام افراد کی طرح ہی زندگی بسر کرتا ہے جو اپنے والدین کا فرمانبردار ہے اور رکشہ ڈرائیونگ کے علاوہ میرج ہال پر نوکری بھی کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ مزاحیہ ویڈیو تھی جسے لوگوں نے سنجیدہ لے لیا،میں نے اس میں اداکاری کی تھی کیونکہ مجھے اداکاری کا شوق ہے۔

محمد علی نے بتایا کہ اس کے والدین نے یہ ویڈیو دیکھی تو انہوں نے بہت گالیاں دیں اور کہا کہ یہ کیا کر رہے ہو جس پر میں نے کہا کہ یہ ایک مزاحیہ ویڈیو ہے اور مجھے اداکاری کا شوق ہے، اس لئے یہ ویڈیو بنائی ہے۔ اب میں جہاں سے گزرتا ہوں تو لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان کا سب سے بڑا رن مرید جا رہا ہے۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد محلے کی خواتین کہتی ہیں کہ شوہر ایسا ہی ہونا چاہئے۔ محمد علی کا کہنا ہے دنیا کا ہر شخص ہی پریشانی میں ہے، کوئی بیوی کا ستایا ہے اور کوئی کاروبار کی پریشانی میں ہے تو میں نے انہیں ہنسانے کیلئے یہ ویڈیو بنائی۔

محمد علی کے مطابق یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد اس کے سسرال والے بھی ناراض ہوئے اور رشتہ دار بھی کہ یہ تم کیا کر رہے ہو جس پر میں نے انہیں سمجھایا کہ یہ مزاحیہ ویڈیو بنائی ہے۔ میں اپنے والدین کا بہت فرمانبردار ہوں اور ہمیشہ ان کی خدمت کرتا ہوں جبکہ اپنی بیوی سے بھی یہی کہتا ہوں کہ بس میرے والدین کی خدمت کرو۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...