جب چلتا ہوا کاروبار بند ہوجائے ،ایسا تیربہدف وظیفہ جوچند دنوں میں ساری بندشیں ختم کردے گا 

جب چلتا ہوا کاروبار بند ہوجائے ،ایسا تیربہدف وظیفہ جوچند دنوں میں ساری ...

اگر چلتے کاروبار کو نظر لگ جائے یا حسد کی بناء پر کاروبارمیں کمی پیدا ہو گئی ہو ۔گاہکوں کا آنا جانا موقوف ہو گیا ہو تو سمجھیں کہ حصول رزق کے ذرائع شیطانی شر یا حسد کی وجہ سے متاثر ہو گئے ہیں تو اس صورت میں دکان یا جائے کاروبار میں جمعرات کو عصر کی نماز کے بعد چند آدمی اکٹھے کر کے 72مرتبہ سورہ یٰسین کی تعداد کو پورا کریں۔ اس کے بعد مغرب نمازہونے تک درج ذیل دعا پڑھتے رہیں ۔ مغرب کی نماز کے بعد کاروبار کے مقام پر اللہ تعالیٰ سے فراخی رزق کی دعا کریں ۔آخر میں سورہ یٰسین کا ورد کرنے والوں کی کھانے کے ساتھ تواضع کریں ۔ ان شاء اللہ رزق کشادہ ہو جائے گا ۔

دعا یہ ہے ۔

یَارَحِیْمُ تَرَحَّمْتَ بِا لرَّحْمَۃِ وَالرَّحْمَۃُفِیْ رَحْمَۃِ رَحْمَتِکَ یَارِحِیْمُ

۔۔

پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com 

مزید : روشن کرنیں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...