”میری بیوی نے کلپ دیکھا تو کہنے لگی کہ۔۔۔“ پاکستان کے سب سے بڑے ”رن مرید“ کی پانچ لاکھ روپے کمیٹی والی بات جب اس کی بیوی نے سنی تو کیا کہا؟ ایسی بات بتا دی کہ آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

”میری بیوی نے کلپ دیکھا تو کہنے لگی کہ۔۔۔“ پاکستان کے سب سے بڑے ”رن مرید“ ...
”میری بیوی نے کلپ دیکھا تو کہنے لگی کہ۔۔۔“ پاکستان کے سب سے بڑے ”رن مرید“ کی پانچ لاکھ روپے کمیٹی والی بات جب اس کی بیوی نے سنی تو کیا کہا؟ ایسی بات بتا دی کہ آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سب سے بڑے ”رن مرید“ کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا رکھی ہے اور اس کی حقیقت کیا ہے، یہ بھی پاکستانیوں کو معلوم ہو چکا ہے لیکن یہ ویڈیو جب محمد علی کی بیوی نے دیکھی تو اس کا کیا ردعمل تھا؟ ایسی بات بتا دی ہے کہ آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ننھے مرزا ملک“ کی آمد کے اعلان کے بعد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے ایسا کام کر دیا کہ ہر پاکستانی ”سبحان اللہ“ کہہ اٹھا، تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو مبارکبادوں کے ڈھیر لگ گئے 

محمد علی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ویڈیو میں پانچ لاکھ روپے کمیٹی نکلنے اور بیوی کو مری کی سیر کروانے والی بات کی تھی اور جب میری بیوی نے ویڈیو میں یہ بات سنی تو بہت ناراض ہوئی اور جھگڑنے لگی کہ آپ تو مجھے کبھی لاہور نہیں لے کر گئے تو مری کیسے لے گئے۔

میرے بہنوئی نے فون کر کے میرے ابو اور امی کو بولا تو انہوں نے بھی مجھے بہت گالیاں نکالیں اور کہا کہ یہ کیا کر رہے ہو جس پر میں نے کہا کہ یہ ایک مزاحیہ ویڈیو ہے اور میں نے اداکاری کی ہے۔ محمد علی نے مزید کہا کہ میں اپنی بیوی کو بس یہی پیغام دینا چاہتا ہوں کہ میرے والدین کی خدمت کرے اور مجھے اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں چاہئے۔ والدین سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہوتی، وہ قیمتی سرمایہ ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں محمد علی نے کہا کہ میں عملی زندگی میں رن مرید ہوں اور نہ ہی بننا چاہتا ہوں، میرے تین بیٹے ہیں اور اپنے والدین اور بیوی کیساتھ ہنسی خوشی زندگی گزار رہا ہوں، ویڈیو آنے کے بعد بیوی کی تو کوئی پریشانی نہیں البتہ والدین کی پریشانی ہے کیونکہ انہوں نے بہت ڈانٹ پلائی ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ