ن لیگ کو چھوڑنے والے رکن اسمبلی طاہر بشیر کا اقامہ چیلنج

ن لیگ کو چھوڑنے والے رکن اسمبلی طاہر بشیر کا اقامہ چیلنج

اسلا آباد (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے رکن قومی اسمبلی طاہر بشیر چیمہ کا اقامہ بھی چیلنج کر دیاگیا، منگل کے روز درخواست کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے کی .

درخواست گزار محمد اکرم شاہ کی جانب سے سرور چوہدری اور رئیس عبدالواحد عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے طاہر بشیر چیمہ ،سیکرٹری الیکشن کمیشن ، سیکرٹری قومی اسمبلی ، نیب ، ڈی جی ایف آئی اے اور چیئر مین ایف بی آر کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...