سٹیج اداکارہ اریسہ کیانی انتقال کر گئیں

سٹیج اداکارہ اریسہ کیانی انتقال کر گئیں
سٹیج اداکارہ اریسہ کیانی انتقال کر گئیں

  

ملتان (ویب ڈیسک ) سٹیج اداکارہ اریسہ کیانی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں، ان کا تعلق فیصل آباد سے تھا اور انہوں نے ملتان سمیت بہاولپور ، صادق آباد ، رحیم یار خان ، بھکر ، فیصل آباد ، لاہور اور گوجرانوالہ میں متعدد ڈراموں میں کام کر کے شہرت حاصل کی۔

مرحومہ کو فیصل آباد میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ا نکی وفات پر آرٹسٹ ایسوسی ایشن ملتان نے اظہار تعزیت کیا ۔

دریں اثنا سنگم تھیٹر میں زیر نمائش ڈرامہ منڈے چسکورے میں کام کرنیوالے اداکار سکندر بھٹہ کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں۔

مزید : تفریح /علاقائی /پنجاب /ملتان