نواز شریف پر تنقید ، ن لیگی ایم پی ایز موقع دیکھ کر اسمبلی سے کھسک گئے

نواز شریف پر تنقید ، ن لیگی ایم پی ایز موقع دیکھ کر اسمبلی سے کھسک گئے
نواز شریف پر تنقید ، ن لیگی ایم پی ایز موقع دیکھ کر اسمبلی سے کھسک گئے

  

لاہور (ویب ڈیسک ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی طرف سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر تنقید کا جواب دینے کیلئے حکومت کو مشکلات کاسامناہے، وزیر قانون رانا ثناءاللہ سمیت کوئی بھی حکومتی وزراءاور مشیر بھی ایوان میں موجود نہ تھا ، ن لیگ کے جو اراکین پہنچے وہ بھی موقع دیکھ کر اسمبلی سے کھسک گئے ۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری رکھا تو اس وقت ایوان میں نواز شریف کو  ڈیفنڈ کرنے کیلئے کوئی حکومتی وزیر موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے سپیکر کو اجلاس میں کچھ دیر کیلئے وقفہ کرنا پڑا لیکن بعد ازاں بھی کوئی وزیر بھی ایوان میں نہ پہنچ سکا ، اس دوران اسمبلی میں آنیوالے اراکین بھی ایوان میں آنے سے کتراتے رہے ۔

اس سے قبل سپیکر رانا محمد اقبال اعلان کر چکے تھے کہ آج صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے ضمنی بجٹ پر بحث کا آغاز کرنا تھا لیکن کورم کی وجہ سے وہ تقریر نہ کر سکیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور