ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاﺅن ،ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال

ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاﺅن ،ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال
ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاﺅن ،ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈاﺅن کے باعث ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ،مریضوں اور ان کے لواحقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے میو ہسپتال میں بجلی بند ہونے کی وجہ سے متعدد مریضوں کے آپریشنز منسوخ کر دیے گئے ہیں ۔
گنگا رام ہسپتال میں موبائل فون کی لائٹ سے کام لیا جا رہا ہے۔جناح ہسپتال کے جنریٹر کام کرنا چھوڑ چکے ہیں۔ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر مریضوں اور ان کے لواحقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب بجلی کی بندش کی وجہ سے نیو ایئرپورٹ اسلام آباد میں مسافروں کی کاﺅنٹرز پر قطاریں لگ گئیں ہیں ۔سارا نظام درہم برہم ہو چکا ہے ۔اسلام آباد پارلیمنٹ میں بھی بجلی بند ہونے سے اندھیرا ہے اور ایوان کی کاروائی بھی جنریٹر چلا کر کی جارہی ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق تربیلا، مظفرگڑھ اور گدو پاور اسٹیشن فنی خرابی کے باعث بند ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے ملک کے بیشتر علاقے لوڈشڈنگ کی لپیٹ میں ہیں، ترجمان کے مطابق منگلا، غازی بروتھا، تربیلا کو نیشنل گرڈ سے جوڑ دیا گیا ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 12 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔
ترجمان نیشنل پاور پلانٹ سے بجلی کی بحالی کا آغاز کر دیا گیا، گذشتہ ایک گھنٹے سے پورے پارلیمنٹ ہاوس کی بجلی بھی بند ہے جبکہ پارلیمنٹ کے کچھ فلورز کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق نیشنل پاور کنٹرول کا عملہ فنی خرابی دور کرنے میں مصروف ہے اورجلد بجلی بحال کر دی جائے گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -