آئین کے تحت شفاف الیکشن کروائیں گے،مداخلت برداشت نہیں:چیف الیکشن کمشنر

آئین کے تحت شفاف الیکشن کروائیں گے،مداخلت برداشت نہیں:چیف الیکشن کمشنر
آئین کے تحت شفاف الیکشن کروائیں گے،مداخلت برداشت نہیں:چیف الیکشن کمشنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئین اور قانون کے تحت شفاف الیکشن کروائیں گے، انتخابات میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں، چیف الیکشن کمشنر نے واضح کردیا۔ سردار محمد رضا خان نے کہا کہ شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن بھرپور کام کر رہا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، انتخابات کو شفاف بنانے میں ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران کا بڑا کردار ہے، عدلیہ ایک شفاف اداراہ ہے اسی لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران عدلیہ سے لئے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتخابات میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، انتخابی عملے کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ سیکرٹری الیکشن کمشنر بابریعقوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی، الیکشن کے درمیان کوئی خلائی مخلوق نہیں ہوگی۔