’’ دبئی کی پولیس مجھے ڈھونڈ رہی ہے ،جلدی سے بتادیں اس خواب کی تعبیر کیا ہوگی ‘‘ جانئے اس پاکستانی کا جرم جو ابھی سرزد نہیں ہوا مگر خواب نے سب آشکار کردیا ہے 

’’ دبئی کی پولیس مجھے ڈھونڈ رہی ہے ،جلدی سے بتادیں اس خواب کی تعبیر کیا ہوگی ...
’’ دبئی کی پولیس مجھے ڈھونڈ رہی ہے ،جلدی سے بتادیں اس خواب کی تعبیر کیا ہوگی ‘‘ جانئے اس پاکستانی کا جرم جو ابھی سرزد نہیں ہوا مگر خواب نے سب آشکار کردیا ہے 

  

لاہور(نظام الدولہ )سر میں دبئی میں رہتا ہوں۔خواب میں میری ایک بندے سے لڑائی ہوتی ہے تو میں اسکو مارتا ہوں،میرے خلاف ایف آر کاٹ دی جاتی ہے اور دبئی پولیس مجھ کو ڈھونڈنے لگتی ہے ۔میرے پاس صبح سات بجے کا ہوائی ٹکٹ ہے ،میں جب ائرپورٹ جانا چاہتا ہوں تو ٹکٹ گم ہوجاتا ہے ،لہذا میں اپنے کزن سے دوسری ٹکٹ لانے کا کہتا ہوں ۔ ازراہ کرم اسکی تعبیر بتادیں (یاسر دبئی )

تعبیر ۔آپ نے خواب کی پوری جزیات بیان نہیں کیں ،خاص طور پر یہ کہ جس بندے کو مارا وہ کون تھا ،کیوں مارا؟ خواب کی اصولی تعبیر کے لئے یہ بتانا لازمی تھا لیکن لاعلمی میں آپ یہ بتا نہیں پائے۔اس خواب کی جو کیفیات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق آپ سے کوئی خطا سرزد ہونے کا خطرہ ہے ۔جس کی و جہ سے دوبئی کا اقامہ وغیرہ کینسل ہوسکتا ہے ۔پریشانی بڑھنے کا خدشہ ہے ،بعد میں اس معاملے سے نکلنے کی کو شش کریں گے لیکن کامیاب نہیں ہوپائیں گے۔خواب کی بری تعبیر اور آمدہ حالات سے بچنے کے لئے آپ روزانہ گیارہ سو بار استغفراللہ کی تسبیح پڑھنا شروع کردیں ،گیارہ بار تیسرا کلمہ بھی پڑھیں ۔اس تسبیح کے بعد جو خواب آئے بیان کیجئے گا ۔

( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں