پاک بھارت مسائل باکسنگ رنگ میں حل ہو سکتے ہیں،عامر خان

پاک بھارت مسائل باکسنگ رنگ میں حل ہو سکتے ہیں،عامر خان
پاک بھارت مسائل باکسنگ رنگ میں حل ہو سکتے ہیں،عامر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی نژادبرطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ میری اگلی فائٹ ستمبر میں ہو گی جس کےلئے تیا رہوں۔عالمی باکسر نے داتا دربار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں رمضان کے بعد باکسنگ لیگ سے متعلق اہم اعلان کروں گا اور میرے بھائی ہارون کھلاڑیوں کو کوچنگ دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات خراب ہیں لیکن دونوں ملکوں کے مسائل باکسنگ رنگ میں حل ہو سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ باکسنگ لیگ میں انڈین پلیئرز کی بھی شرکت کا امکان ہے ۔