”میاں صاحب کیا شہبازشریف آپ کےساتھ ہیں“؟صحافی نے نوازشریف سے ایسا سوال کیا توآگے سے کیا جواب ملا ؟،جان کر پوری ن لیگ میں کھلبلی مچ جائے گی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز العزیزیہ ریفرنس میں پیشی کے بعد عدالت سے روانہ ہونے لگے تو صحافی نے میاں نوازشریف سے سوال کیاکہ ”کیا شہباز شریف آپ کے ساتھ ہیں ؟“اس سوال پرسابق وزیراعظم خاموش رہے اور کوئی جواب نہ دیا ،جبکہ مریم نوازنے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبار شریف ہمارے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ قائد ن لیگ کے ممبئی حملوں بارے متنازع بیان پر نہ صرف ملک میں بلکہ ن لیگ میں بھی شدید تحفظات پائے جاتے ہیں اور پارٹی کو ہر جگہ تنقید کا سامنا ہے اور بعض رہنمائوں نے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے بھی غور شروع کردیا ہے۔