الیکشن کمیشن کا غیر ملکی آبزروزکوالیکشن سے دور رکھنے کا فیصلہ،ضابطہ اخلاق تیار کر لیا

الیکشن کمیشن کا غیر ملکی آبزروزکوالیکشن سے دور رکھنے کا فیصلہ،ضابطہ اخلاق ...
الیکشن کمیشن کا غیر ملکی آبزروزکوالیکشن سے دور رکھنے کا فیصلہ،ضابطہ اخلاق تیار کر لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غیر ملکی آبزروزکوالیکشن سے دور رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق تیار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں غیر ملکی آبزروزکوالیکشن سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ آ بزورز الیکشن پراسس کے دوران میڈیا سے بات نہیں کر سکیں گے اورضابطہ اخلاق کے پابند ہوں گے،غیر ملکی آبزروز کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی آبزروز اپنی کلیئرنس کروا کر آسکتے ہیں،وزارت داخلہ سیکیورٹی سے متعلق ضابطہ اخلاق دیں گے ہم کسی کودعوت نامہ نہیں بھیجیں گے۔ الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کو غیر ملکیوں کی سیکورٹی کلیرئنس کےلئے 4ہفتے کا وقت دیا جائے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد