اصغر خان قتل کیس میں سابق آرمی چیف اسلم بیگ تحقیقاتی کمیٹی میں پیش

اصغر خان قتل کیس میں سابق آرمی چیف اسلم بیگ تحقیقاتی کمیٹی میں پیش
اصغر خان قتل کیس میں سابق آرمی چیف اسلم بیگ تحقیقاتی کمیٹی میں پیش

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اصغر خان کیس کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کو طلب کرلیا جس پر مرزا اسلم بیگ کمیٹی میں پیش ہوگئے اور اسد درانی کے بھی پیش ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ اور سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی اسد درانی کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھاجس پر اسلم بیگ پیش ہو گئے ہیں اور انکے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔اسد درانی کے بھی آج پیش ہونے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عثمان انور پہلے بھی کیس میں بیانات لے چکے ہیں لیکن احسان صادق آج دوبارہ مرزا اسلم بیگ اور اسد درانی کے بیانات لیں گے۔مرزا اسلم بیگ سے پوچھا جائے گا کہ رقم کیسے آئی؟ کس کے حوالے کی؟ یہ فیصلہ کس سطح پر کیا گیا؟ کون کون اس میں ہمراہ تھا؟ کس کس سیاستدان کو پیسے دینے کا فیصلہ ہوا؟ اور اس کا مقصد کیا تھا؟

ذرائع کا بتاناہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے اسد درانی سے پوچھا جائے گاکہ پیسوں کا انتظام کس نے کیا اور پیسے کہاں سے آئے؟ کس طرح بانٹے گئے؟تحقیقاتی کمیٹی دیگر سیاستدانوں کو بھی طلب کرے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پرایف آئی نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی ، اس کمیٹی کی سربراہی گریڈ 21 کے ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے احسان صادق ہیں جبکہ گریڈ 20کے عثمان اور گریڈ 19کے انور بھی اس کمیٹی کا حصہ ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی رقم وصول کرنے والوں کیخلاف تحقیقات کرے گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...