ایس ایس پی تشدد کیس ،عمران خان کی بریت کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج

ایس ایس پی تشدد کیس ،عمران خان کی بریت کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج
ایس ایس پی تشدد کیس ،عمران خان کی بریت کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے ایس ایس پی تشدد کیس میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی بریت کا فیصلہ چیلنج کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران خان کی بریت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔فیصلے کے خلاف اپیل ایڈووکیٹ جنرل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی ۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسلام آباد پولیس کے افسر عصمت اللہ جونیجو پر حملے کے الزام میں درج ہونے والے مقدمے میں عمران خان کو بری کردیا تھا ۔وفاقی حکومت نے کہا تھا کہ وہ اس عدالتی فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

واضح رہے کہ فیصلہ کرتے ہوئے عدالت کا کہنا تھا کہ اس مقدمے میں استغاثہ ملزم عمران خان کی وقوعہ پر موجودگی کو ثابت نہیں کرسکا اور نہ ہی ایسے ثبوت دیے گئے ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ ملزم نے ایس ایس پی پر حملہ کرنے کے لیے لوگوں کو اکسایا ہو۔سرکاری وکیل کے مطابق پولیس اہلکاروں کے ان بیانات میں نہ تو عمران خان کا ذکر تھا اور نہ ہی ان کی تقریروں کا ذکر ہے جس میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کے لیے ا±نھیں اکسا رہے تھے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد