لاہور ہائیکورٹ:آشیانہ ہاوسنگ سکیم کے 2ملزمان کی ضمانت منظور
لاہور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ ہاوسنگ سکیم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 2ملزمان کی ضمانت منظورکر لی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے آشیانہ ہاوسنگ سکیم کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے کیس کے 2ملزمان کی ضمانت منظور کر تے ہوئے ملزم اسرار سعید اور ملزم عارف مجید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔