ڈیلی پاکستان سب پر بازی لے گیا، پاکستان کے سب سے بڑے ”رن مرید“ کیلئے وہ اعلان کر دیا جو کوئی نہ کر سکا

ڈیلی پاکستان سب پر بازی لے گیا، پاکستان کے سب سے بڑے ”رن مرید“ کیلئے وہ ...
ڈیلی پاکستان سب پر بازی لے گیا، پاکستان کے سب سے بڑے ”رن مرید“ کیلئے وہ اعلان کر دیا جو کوئی نہ کر سکا

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سب سے بڑے ”رن مرید“ نے اداکاری کا شوق پورا کرنے کیلئے ویڈیو بنائی اور راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا اور اب روزنامہ پاکستان نے محمد علی کے اداکاری کاشوق پورا کرنے کیلئے اسے پلیٹ فارم مہیا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ننھے مرزا ملک“ کی آمد کے اعلان کے بعد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے ایسا کام کر دیا کہ ہر پاکستانی ”سبحان اللہ“ کہہ اٹھا، تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو مبارکبادوں کے ڈھیر لگ گئے 

محمد علی نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب لوگ ہی کسی نہ کسی پریشانی میں مبتلا ہیں، کوئی بیوی کا ستایا ہے ، کوئی گھر کا ستایا ہے تو میں نے لوگوں کو ایک نئی مزاحیہ ویڈیو دی ہے لیکن ماں باپ کبھی نہیں ملتے۔ میں نے اداکاری کی تھی لیکن بہت سے لوگوں نے اسے سنجیدہ لے کر مجھے برا بھلا بھی کہا۔

اس موقع پر محمد علی نے اپنے مداحوں کیلئے وہ باتیں ایک مرتبہ پھر دہرائیں جو اس نے پہلی ویڈیو میں کی تھیں اور کہا کہ اس ویڈیو میں ہونے والی گفتگو سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں ان سے معذرت کرتا ہوں لیکن حقیقت تو یہی ہے کہ ماں باپ نہیں ملتے۔

روزنامہ پاکستان نے ٹیلنٹ سے بھرپور اس فنکار سے وعدہ کیا کہ انہیں بہت جلد کسی اچھے پروڈیوسر کے حوالے کیا جائے گا اور جلد ہی وہ ڈراموں میں بھی نظر آئیں گے اور اپنی اداکاری کا شوق پورا کرنے کیساتھ ساتھ قوم کے چہروں میں مسکراہٹیں بکھیرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

۔۔۔محمد علی کی روزنامہ پاکستان کیساتھ خصوصی گفتگو کی ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ