صدر نیشنل بینک کے اکاﺅنٹس اسحاق ڈار استعمال کرتے ہیں، نیب پراسیکیوٹر

صدر نیشنل بینک کے اکاﺅنٹس اسحاق ڈار استعمال کرتے ہیں، نیب پراسیکیوٹر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب پراسیکیوٹر نے اسحاق ڈار کےخلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت کے دوران کہا کہ صدر نیشنل بینک کے اکاﺅنٹس کو اسحاق ڈار استعمال کرتے ہیں۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کےخلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ استغاثہ کے گواہ محمد عظیم احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ اسحاق ڈار کی طرف سے ہجویری فاﺅنڈیشن کو جاری چیکس کی تفصیلات عدالت میں پیش کی گئیں۔

نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے کہا کہ صدر نیشنل بنک سعید احمد پر الزام ہے کہ انہوں نے اسحاق ڈار کے نام پر سات اکاﺅنٹ کھولے، سعیداحمد نے عدالت کو بتانا ہے کہ وہ اکاﺅنٹ کس کے کہنے پر کھولے گئے، کچھ اکاﺅنٹ ان کے اپنے نام پر ہیں لیکن ان کا استعمال اسحاق ڈار کرتے ہیں، سعید احمد بتائیں کہ وہ اکاﺅنٹ کون سے ہیں اور کتنی رقم ان اکاﺅنٹس میں موجود ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت میں ملزمان سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا کے خلاف ٹرائل جاری ہے۔ اسحاق ڈار علاج کے لیے بیرون ملک ہیں جنہیں عدالت نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...