سندھ میں 6 سے 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے:ناصر شاہ

سندھ میں 6 سے 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے:ناصر شاہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصرشاہ کا کہنا ہے کہ حکومت ہروہ کام کررہی ہے جس سے عوام اس کےخلاف ہو۔ وفاقی حکومت کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 6 سے 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے اور آج پانی کے مسئلے پرحیدرآبادمیں احتجاج ہورہا ہے۔احتجاج میں اپنے مسائل وفاقی حکومت کے سامنے رکھیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ کہاں ہیں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوےدار ؟ حکومت ہروہ کام کررہی ہے جس سے عوام اس کےخلاف ہو،ناصر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو چاہئے ہوش کے ناخن لے اور عوام کے مسائل حل کرے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...