”شہباز شریف کو پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہو گا کیونکہ ماڈل ٹاﺅن کیس۔۔۔“ معروف سینئر صحافی عارف نظامی نے شہباز شریف کی توجہ ایسی جانب دلا دی کہ وہ بھی پریشان ہو جائیں گے

”شہباز شریف کو پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہو گا کیونکہ ماڈل ٹاﺅن کیس۔۔۔“ ...
”شہباز شریف کو پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہو گا کیونکہ ماڈل ٹاﺅن کیس۔۔۔“ معروف سینئر صحافی عارف نظامی نے شہباز شریف کی توجہ ایسی جانب دلا دی کہ وہ بھی پریشان ہو جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف سینئر صحافی عارف نظامی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو اب پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہو گا کیونکہ ماڈل ٹاﺅن کیس کھل رہا ہے اور ان کی قسمت کا فیصلہ بھی ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میری بیوی نے کلپ دیکھا تو کہنے لگی کہ۔۔۔“ پاکستان کے سب سے بڑے ”رن مرید“ کی پانچ لاکھ روپے کمیٹی والی بات جب اس کی بیوی نے سنی تو کیا کہا؟ ایسی بات بتا دی کہ آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی نے کہا ہے کہ شہباز شریف اس وقت اچھے بچے کی طرح کام کر رہے ہیں لیکن وہ یہ بھی باور کرانا چاہتے ہیں کہ میں اپنے بھائی کی پالیسی پر عمل نہیں کروں گا بلکہ میں پرو اسٹیبلشمنٹ ہوں اور تعمیری سیاست کرتا ہوں اور اگر ان کا ریکارڈ دیکھا جائے تو واقعی انہوں نے ایسا کیا بھی ہے۔

ایک بات کی طرف ہم توجہ نہیں دے رہے اور وہ یہ ہے کہ ماڈل ٹاﺅن کیس کھل رہا ہے جس کی ایک دو روز میں سماعت شروع ہو جائے گی تو اس میں شہباز شریف کی قسمت بھی ”ایسی“ ہو سکتی ہے اس لئے انہیں بہت پھونک پھونک کر قدم رکھنے ہوں گے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور