”آ جاﺅ ، پاکستانیوں کے ارادے تو خطرناک لگتے ہیں۔۔۔“ آئرلینڈ کیخلاف پاکستان کی شاندار کارکردگی نے انگلینڈ کو پریشان کر دیا، آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ایسے کھلاڑی کو بلا لیا کہ بھارتی سیخ پا ہو گئے
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے اور ایک ایسے کھلاڑی کو بھی شامل کر لیا ہے جو اس وقت انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کیلئے بھارت میں موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میری بیوی نے کلپ دیکھا تو کہنے لگی کہ۔۔۔“ پاکستان کے سب سے بڑے ”رن مرید“ کی پانچ لاکھ روپے کمیٹی والی بات جب اس کی بیوی نے سنی تو کیا کہا؟ ایسی بات بتا دی کہ آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے
انگلینڈ کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق برطانوی کرکٹ ٹیم کی قیادت جو روٹ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیمز اینڈرسن، جونی بیرسٹو، ڈوم بیس، سٹورٹ براڈ، الیسٹر کک، ڈیوڈ ملان، بین سٹوکس، مارک سٹون مین، کرس ووکس،مارک ووڈ اور جوس بٹلر شامل ہیں۔
جوس بٹلر وہ کھلاڑی ہیں جو آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور گزشتہ 18 مہینوں میں ایک بھی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا جس پر حیرانی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے کہ انہیں ٹیسٹ ٹیم میں کیوں شامل کیا گیا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جوس بٹلر سپن باﺅلنگ کیخلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہیں اور شائد پاکستان کے سپنرز کے توڑ کے طور پر انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔