ملک میں بجلی کے بریک ڈاﺅن کی وجہ فنی خرابی نہیں کم پیداوار ہے،این ٹی ڈی سی

ملک میں بجلی کے بریک ڈاﺅن کی وجہ فنی خرابی نہیں کم پیداوار ہے،این ٹی ڈی سی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)این ٹی ڈی سی نے ملک میں بجلی بریک ڈاﺅن کا پول کھول دیا ،این ٹی ڈی سی کا کہناتھا کہ ملک میں بجلی کے بریک ڈاﺅن کی وجہ فنی خرابی نہیں کم پیداوار ہے۔

واضح رہے کہ وزارت توانائی نے وجہ تربیلہ، مظفرگڑھ اور گڈو پاور پلانٹس میں فنی خرابی قرار دی تاہم این ٹی ڈی سی نے حقیقت افشا کردی کہ بریک ڈاون کم پیداوار کی وجہ سے ہوا۔

این ٹی ڈی سی حکام کا کہناہے کہ بریک ڈاون کی وجہ بجلی کی کم پیداوار ہے، سالانہ نہر بندی کی وجہ سے پن بجلی کی پیداوار نہ ہونے کے برابر، ایندھن کی کمی کے باعث تھرمل پاور پلانٹس بھی کم ترین مقدار میں بجلی پیدا کر رہے ہیں، طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے سسٹم ٹرپ ہو گیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...