سپریم کورٹ:چیئرمین نیب کوعہدے سے ہٹا نے کیلئے درخواست رجسٹرار آفس نے اعتراض لگاکرواپس کردی

سپریم کورٹ:چیئرمین نیب کوعہدے سے ہٹا نے کیلئے درخواست رجسٹرار آفس نے اعتراض ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفیسر نے چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما نور اعوان نے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی جس میں چیئرمین نیب کے سابق وزیراعظم نوازشریف پر منی لانڈرنگ کے الزامات کو موقف بنایا گیا ہے۔رجسٹرار سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ درخواست گزار نے پہلے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا اور نہ براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کاجواز دیاگیا۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے ن لیگ کے رہنمانوراعوان کی درخواست اعتراض لگاکرواپس کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...