چیئرمین نیب قابل عزت ہیں، تضحیک کا سوچ بھی نہیں سکتے، وزیر مملکت طلال چوہدری

چیئرمین نیب قابل عزت ہیں، تضحیک کا سوچ بھی نہیں سکتے، وزیر مملکت طلال چوہدری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ کے رہنما اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کاکہنا ہے کہ چیئرمین نیب قابل عزت ہیں ان کی تضحیک کا سوچ بھی نہیں سکتے۔مسلم لیگ ن اداروں میں تصادم کی قائل نہیں،چیئرمین نیب کو بلانے کا اختیار قائمہ کمیٹی کے پاس ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران طلال چوہدر ی کا کہناتھا کہ چیئرمین نیب کو بلانے کی بات کو بھی متنازعہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ان کا کہناتھااگر ٹائمنگ کی بات ہورہی ہے تونیب پریس ریلیزکی ٹائمنگ کون دیکھے گا؟ہمیں ٹویٹ اورپریس ریلیزجاری کرنےکا طریقہ کاربتایاجائے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین نیب قابل عزت ہیں ان کی تضحیک کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...