جرمن سفارتخانے میں بھی بجلی غائب ہونے پر مارٹن کوبلر نے دکھی دل کے ساتھ ایسی بات کہہ دی کہ حامد میر سے بھی رہا نہ گیا ،معذرت کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی بھی ان کی حمایت پر مجبور ہو جائیں گے

جرمن سفارتخانے میں بھی بجلی غائب ہونے پر مارٹن کوبلر نے دکھی دل کے ساتھ ایسی ...
جرمن سفارتخانے میں بھی بجلی غائب ہونے پر مارٹن کوبلر نے دکھی دل کے ساتھ ایسی بات کہہ دی کہ حامد میر سے بھی رہا نہ گیا ،معذرت کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی بھی ان کی حمایت پر مجبور ہو جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاﺅن کے بعد جرمن سفارتخانے میں بجلی غائب ہوئی تو سفیر مارٹن کوبلر نے شکوہ کیا تو سنیئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آگئے اور فوری معذرت کرلی۔تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے کہا کہ سفارت خانے میں بجلی نہیں لیکن خوش قسمتی سے ہمارے پاس جنریٹر ہیں جو کام کررہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے افسوس ہے جن کے پاس جنریٹر نہیں ،کیا آپ بھی بجلی کی اس عدم موجودگی سے متاثر ہو رہے ہیں ؟۔

اس سوال کے ساتھ مارٹن کوبلر نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ جرمن سفارتخانے میں کھڑے ہیں جہاں بجلی نہیں ہے ۔مارٹن کوبلر کے اس ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ یہ جان کر افسوس ہوا کہ جرمن سفارتخانہ بھی بجلی سے محروم ہے ،ہم اس تکلیف پر آپ سے معذرت خواہ ہیں لیکن ہم سے معذرت کرنے والا کوئی نہیں ہے ۔

مزید : قومی