”ایٹم بم ہمارا ہے لیکن اسے ۔۔۔“قومی اسمبلی میں مولانا فضل الرحمان نے انتہائی تشویشناک بات کہہ دی

”ایٹم بم ہمارا ہے لیکن اسے ۔۔۔“قومی اسمبلی میں مولانا فضل الرحمان نے ...
”ایٹم بم ہمارا ہے لیکن اسے ۔۔۔“قومی اسمبلی میں مولانا فضل الرحمان نے انتہائی تشویشناک بات کہہ دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایٹم بم ہمارا ہے لیکن اسے استعمال کرنے کا حق چھینا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت مغرب کے دباو میں ہے، اس وقت آئی ایم ایف، عالمی بینک اور عالمی ادارے پاکستان پر دباوڈال رہے ہیں، ایٹم بم ہمارا ہے لیکن اسے استعمال کرنے کا حق چھینا جا رہا ہے، ہم جنس پرستی کو قانونی قرار دینے کے لیے پاکستان پر دباو ڈالا جا رہا ہے، فوجی آپریشنز کا عمل بھی عالمی دباو کا نتیجہ ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اختلاف رائے باوجود ہم نے حکومت کی ہر مرحلے پر مدد کی، معاملات حل ہونے کے بعد دوبارہ اٹھ رہے ہیں، فاٹا کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہ کرنے کی بات ہوئی تھی، حکومت فاٹا اصلاحات سے متعلق طے شدہ باتوں سے منحرف ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی حالات ایسے نہیں کہ فاٹا کی آئینی حیثیت کو چھیڑا جائے، فاٹا کا معاملہ وزارت سیفران میں آتا ہے لیکن فاٹا سے متعلق بل کسی دوسری قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے، ہم فاٹا کا بل قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کو بھیجنے پر احتجاج کرتے ہیں

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن اور اقتدار کی بجائے ملک کو بچانا اہم ہے، تمام مکاتب فکر کے علما ملک کے ساتھ ہیں، پاکستان کے آئین اور جمہوریت کے ساتھ تمام مکاتب فکر کھڑے ہیں، اختلاف رائے کے باوجود حکومت کی حمایت اور مدد کی، حکومت سوچے وہ ملک اور ہمارے ساتھ کیا کررہی ہے، ہمیں آج دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے، کب تک ہماری برداشت کا امتحان لیا جائے گا، کردار کشی کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔

مزید : قومی