پرویز خٹک کی نوشہرہ آمد پر مظاہرین نے ”گو خٹک گو“کے نعرے لگا دئیے

پرویز خٹک کی نوشہرہ آمد پر مظاہرین نے ”گو خٹک گو“کے نعرے لگا دئیے
پرویز خٹک کی نوشہرہ آمد پر مظاہرین نے ”گو خٹک گو“کے نعرے لگا دئیے

  

نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نوشہرہ پہنچے تو مظاہرین نے گوخٹک گو اور گو عمران گو کے نعرے لگا دئیے ۔ان کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک نے پانچ سال نوشہرہ پر توجہ نہیں دی ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی نوشہرہ آمد پر مظاہرین نے شدید احتجاج کیا ۔اس موقع پر مظاہرین نے کالے رنگ کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے اور وہ شدید نعرے بازی کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تمام تر وسائل پشاور میں لگا دئیے اور دیگر اضلاع کی ترقی میں کوئی توجہ نہ دی ۔ان کا کہنا تھا کہ نوشہرہ کو نظر انداز کرنے پر صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔وزیر اعلیٰ کا قافلہ جب مظاہرین کے قریب سے گزرا تو انہوں نے شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ گو خٹک گو اور گو عمران گو ۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /نوشہرہ