پہلی باردنیا بھرمیں ایک ساتھ رمضان شروع ہونے کا امکان

پہلی باردنیا بھرمیں ایک ساتھ رمضان شروع ہونے کا امکان
پہلی باردنیا بھرمیں ایک ساتھ رمضان شروع ہونے کا امکان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(ویب ڈیسک) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک، انڈونیشیا، ملائیشیا، آسٹریلیا اور جاپان میں رمضان المبارک 1439 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پہلا روزہ کل جمعرات 17مئی کو ہو گا جبکہ پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت کراچی میں ہو گا، محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں آج چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ایک ٹی وی کے مطابق انڈونیشیاء، ملائیشیا، برونائی، سنگا پور، سلطنت آف عمان، کویت، عراق، ایران، فلسطین، برطانیہ، آسٹریلیا اور جاپان میں بھی رمضان کا آغاز جمعرات سے ہو گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

مزید : Ramadan Page /Ramadan News /علاقائی /سندھ /کراچی