قومی سلامتی اجلاس کے بعدوزیراعظم کو کس کے گھر بلا کر نواز شریف نے ڈانٹا ، پریس کانفرنس کی ریکارڈنگ کس نے چوری کی اور چور کیخلاف کیا ہونے جا رہا ہے؟ رؤف کلاسرا کے انکشافات نے کھلبلی مچا دی

قومی سلامتی اجلاس کے بعدوزیراعظم کو کس کے گھر بلا کر نواز شریف نے ڈانٹا ، ...
 قومی سلامتی اجلاس کے بعدوزیراعظم کو کس کے گھر بلا کر نواز شریف نے ڈانٹا ، پریس کانفرنس کی ریکارڈنگ کس نے چوری کی اور چور کیخلاف کیا ہونے جا رہا ہے؟ رؤف کلاسرا کے انکشافات نے کھلبلی مچا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کی نیوز کانفرنس کی ریکارڈنگ چوری ہو گئی ہیں اور جس بڑی ہستی نے یہ ریکارڈنگ چوری کی ہے انہیں وارننگ بھیج دی گئی ہے اور اگر ٹیپیں واپس نہ ہوئیں تو بہت جلد ان کیخلاف سرکاری ریکارڈ کی چوری کا مقدمہ درج ہونے جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ڈیلی پاکستان سب پر بازی لے گیا، پاکستان کے سب سے بڑے ”رن مرید“ کیلئے وہ اعلان کر دیا جو کوئی نہ کر سکا 
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف کلاسرا نے کہا کہ ”نواز شریف پوری کوشش کر رہے ہیں کہ یکم جون سے پہلے پہلے یہاں فوجی آئیں جیسا کہ 12 اکتوبر 1999 ءکو ہوا تھا جب جنرل محمود اور شائد جنرل اورکزئی آئے تھے اور انہیں پکڑ کر میس میں لے گئے، پھر ہتھکڑیاں لگا کر جہاز میں بٹھایا اور کراچی لے گئے اور وہ جہاز بھی انتہائی سست رفتار تھا۔ میاں نواز شریف خود ہمیں یہ رام لیلا سناتے تھے، روتے بھی تھے اور ان کی آنکھوں میں آنسو بھی ہوتے تھے۔
نواز شریف اب پھر وہی چاہتے ہیں اور فوج بڑی سمجھداری سے کام کر رہی ہے کہ اب وہ انہیں شہید نہیں بننے دیں گے اور آخری پندرہ دن پورے کر لیں۔ نواز شریف میں اگر جرات تھی تو اس وقت کھڑے ہوتے جب ڈان لیکس ہوئی تھی اور کہتے کہ یہ سب کچھ ہوا ہے اور ہم نے پاکستان کو ٹھیک کرنا ہے۔
شاہد خاقان عباسی میں اگر جرات ہوتی تو قومی سلامتی کے اجلاس میں کھڑے ہوتے اور کہتے کہ نواز شریف نے جو کچھ کہا ہے ٹھیک کہا ہے لیکن ایسا نہیں کیا بلکہ اجلاس ختم ہونے کے بعد وہ نواز شریف کے بلانے پر چوہدری منیر کے گھر گئے اور ڈانٹ کھائی اور پھر واپس جا کر پریس کانفرنس کی لیکن براہ راست نشر نہ کی کہ کہیں پکڑے نہ جائیں۔
اب یہ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ پی ٹی وی میں ہونے والی وزیراعظم کی پریس کانفرنس کی ٹیپیں چوری ہو گئی ہیں اور ریکارڈ غائب کر لیا گیا ہے۔ میری اطلاعات کے مطابق ایک بہت بڑی ہستی وہاں گئی، ایم سی آر میں بیٹھی اور ٹیپیں بیگ میں ڈال کر چلی گئیں۔ اس ہستی کو وارننگ بھیج دی گئی ہے اور اگر انہوں نے ٹیپیں واپس نہ کیں تو بہت جلد ان کیخلاف مقدمہ درج ہونے والا ہے کہ آپ نے سرکاری ریکارڈ چوری کیا ہے۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔