امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی اشتعال انگیز اور ناقابل قبول ہے: سعودیہ کی مذمت

امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی اشتعال انگیز اور ناقابل قبول ہے: سعودیہ کی ...

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی کابینہ نے اپنے خصوصی اجلاس میں امریکا کی جانب سے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے اقدام کو مسترد کر دیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکا کی جانب سے اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنا فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق سے انحراف اور عالمی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ سعودی عرب کی حکومت پہلے ہی ایسے کی ناعاقبت اندیشانہ اقدام کے خطرناک نتائج پر خبردار کر چکی ہے۔ سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی بلا جواز اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا موجب بنے گی۔بیان میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

سعودی کابینہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطین میں تشدد کا سلسلہ بند کرانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ جدہ میں السلام شاہی محل میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں حالیہ ایام میں عراق، افغانستان، صومالیہ، انڈونیشیا اور فرانس میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...