پاکستان میں آج رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان ہے یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

پاکستان میں آج رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان ہے یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے ...
پاکستان میں آج رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان ہے یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر میں آغاز ہونے جارہا ہے اور اسی حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے ۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق واضح رہے کہ چاند نظر آنے کی صورت میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ کل بروز جمعرات کو ہوگا،صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیاں بھی اپنے علاقوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کریں گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں اکٹھا کرے گی جس کے بعد مفتی منیب الرحمٰن کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں رمضان المبارک کے چاند کے نظر آنے یا نا آنے سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند منگل کی شام 6 بج کر 49 منٹ پر پیدا ہوچکا ہے اور آج شام غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہو گی۔گزشتہ روز سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا تھا جس کی وجہ سے عرب ممالک میں یکم رمضان المبارک جمعرات کو ہوگی۔

مزید : ماحولیات