امریکہ اورجنوبی کوریا کے درمیان 18مئی سے فوجی مشقوں کا آغاز ہوگا

امریکہ اورجنوبی کوریا کے درمیان 18مئی سے فوجی مشقوں کا آغاز ہوگا
امریکہ اورجنوبی کوریا کے درمیان 18مئی سے فوجی مشقوں کا آغاز ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ اورجنوبی کوریا کے درمیان18مئی (جمعہ سے) سے فوجی مشق میں 100 کے قریب جنگی جہاز حصہ لے رہے ہیں ۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ اور شمالی کوریا نے ہمیشہ یہ موقف اختیار کیا ہے کہ یہ مشقیں صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان 1953 میں کیے گئے دفاعی معاہدے کے تحت ہوتی ہیں۔شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات اس ہفتے کے شروع میں طے ہوئی تھیں۔اس میٹنگ میں دونوں ممالک کے سربراہان کی 27 اپریل کی ملاقات کے بعد کا لائحہ عمل طے کیا جانا تھا۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ہونے والی تاریخی ملاقات میں شمالی کوریا کے کم جونگ ان اور جنوبی کوریا کے مون جائی ان نے مشترکہ اعلان کیا تھا کہ خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کیا جائے گا۔