حافظ محمدشبیر کی ڈائریکٹر امیگریشن و پاسپورٹ  سے اوورسیز پاکستانیز کے امیگریشن و پاسپورٹ کے مسائل کے حوالے سے خصوصی بات چیت 

حافظ محمدشبیر کی ڈائریکٹر امیگریشن و پاسپورٹ  سے اوورسیز پاکستانیز کے ...

کویت(عرفان شفیق سے) گذشتہ روز حافظ محمدشبیر ممبر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب برائے پاکستانی کمیونٹی کویت کی فیاض حسین ڈائریکٹر ایمیگریشن و پاسپورٹ سے انکے دفتر میں   خصوصی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سمندر پار پاکستانیوں خصوصا کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے امیگریشن اور پاسپورٹ کے حصول میں درپیش مشکلات اور پاسپورٹ کے اجراء کے طریق کار کو آسان بنانے کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

حافظ محمدشبیر نے ڈائریکٹر امیگریشن و پاسپورٹ کو بتایا کہ اکثر نام کی تبدیلی اور ڈیٹا کی فراہمی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے،  جس پر فیاض حسین نے بتایا کہ پاسپورٹ کیلئے آن لائن سروس کا بھی آغاز کردیا گیا ہے اور اوورسیز پاکستانیز بھی بیرون ممالک سے ڈیٹا بھیج سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو اگر کسی قسم کی دشواری پیش آئے، آپ ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔ 

 

 

 

 

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...