ہماری فوج حماس کے خلاف اپنا دفاع کر رہی ہے:انتہا پسند اسرائیلی وزیراعظم
تل ابیب (این این آئی) اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نتن یاہو نے اپنی فوج کے اقدامات کا یہ کہہ کر دفاع کیا ہے کہ وہ حماس کے خلاف اپنا دفاع کر رہی تھی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت کے دوران صحافی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اسرائیلی وزیراعظم نے ہرزہ سرائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ انھوں نے دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث لوگوں پر فائرنگ کی ہے ،یہی نہیں مظاہرین کو آنسو گیس جیسے عام طریقوں سے منتشر کیا گیا۔